Tuesday , September 18 2018
Home / شہر کی خبریں / غریب خاندانوں کو رعایتی چاول کی سربراہی پر حکومت کا فیصلہ : ایٹالہ راجندر

غریب خاندانوں کو رعایتی چاول کی سربراہی پر حکومت کا فیصلہ : ایٹالہ راجندر

حیدرآباد ۔ 16 ۔ مارچ (سیاست نیوز) وزیر فینانس ای راجندر نے کہا کہ حکومت ریاست میں غریب خاندانوں کو فی کس 6 کیلو چاول رعایتی شرح پر سربراہ کرنے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ وقفہ سوالات کے دوران شریمتی بی شوبھا اور دوسروں کے سوال کے جواب میں وزیر فینانس نے کہا کہ سابق میں خاندان کے ہر فرد کو فی کس چار کیلو چاول سربراہ کیا جارہا تھا اور ہر خاندان کیلئے 20 کیلو چاول کی حد مقرر کی ہے۔ تاہم ٹی آر ایس حکومت نے ہر شخص کیلئے 6 کیلو چاول کی سربراہی کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں فوڈ سیکوریٹی کارڈس کیلئے درخواستوں کی جانچ کا کام جاری ہے جس کے ذریعہ مستحق خاندانوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ درخواستوں کی جانچ کی تکمیل کے بعد حقیقی مستحق خاندانوں کا پتہ چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت غریب خاندانوں کی بہبود کے سلسلہ میں سنجیدہ ہے، اسی مقصد کے تحت سطح غربت سے نیچے زندگی بسر کرنے والوں کیلئے چاول کے کوٹہ میں اضافہ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT