Wednesday , January 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غریب خاندانوں کو سرکاری ترقیاتی پروگراموں کے فوائد

غریب خاندانوں کو سرکاری ترقیاتی پروگراموں کے فوائد

کریم نگر۔ 24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تمام غریب خاندانوں کو حکومت کے ترقیاتی پروگرامس سے جوڑتے ہوئے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ میئر مجلس بلدیہ سردار رویندر سنگھ نے کریم نگر پانچویں ڈیویژن میں کلیان لکشمی اسکیم کے استفادہ کنندگان کو 51 ہزار روپئے شادی امداد کے کاغذات کو مقامی کارپوریٹر کے سرینواس کے ساتھ مل کر حوالے کرنے کے دو

کریم نگر۔ 24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تمام غریب خاندانوں کو حکومت کے ترقیاتی پروگرامس سے جوڑتے ہوئے فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ میئر مجلس بلدیہ سردار رویندر سنگھ نے کریم نگر پانچویں ڈیویژن میں کلیان لکشمی اسکیم کے استفادہ کنندگان کو 51 ہزار روپئے شادی امداد کے کاغذات کو مقامی کارپوریٹر کے سرینواس کے ساتھ مل کر حوالے کرنے کے دوران مخاطب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ لڑکی کی پیدائش پر والدین پریشان نہ ہوں۔ لڑکیوں کی شادیوں کو آسان بنانے کی غرض سے بھی چیف منسٹر تلنگانہ کے چندر شیکھر راؤ نے شادی مبارک کلیانا لکشمی پروگرام کا آغاز کیا جس کی وجہ سے غریب خاندانوں کو اس کا فائدہ مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریبوں کیلئے کئی ترقیاتی پروگرام شروع کیا جارہی تھے کہ کریم نگر میں ترکاری فروشوں کے لئے مارکٹ کی ترقی کا آغاز ہوچکا ہے۔ ترکاری ہر گھر کی ضرورت ہے۔ جبکہ ہر ترکاری فروش کو ترکاری فروخت کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ٹریفک میں خلل نہ ہو اس لئے جہاں سڑکوں پر ترکاری فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ اس موقع پر کارپوریٹر سرینواس کو جیل راؤ کے رویندر گوڑ، اس سرینواس، ایم چندر شیکھر ہری پرساد، رینوکا اجنتا لکشمی و دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT