Saturday , December 16 2017
Home / تجارت / غریب طلبہ کو اوراکل ٹکنالوجی کی تربیت این ای سی ایکس اور اوراکل یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ

غریب طلبہ کو اوراکل ٹکنالوجی کی تربیت این ای سی ایکس اور اوراکل یونیورسٹی کے درمیان معاہدہ

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : ریاست آندھرا پردیش اور تلنگانہ کے منتخبہ کالجس میں طلبہ کو اوراکل ٹکنالوجی تربیت دینے کی غرض سے NECX اور اوراکل یونیورسٹی کے درمیان شراکت داری معاہدہ عمل میں آیا ۔ یہاں پریس کانفرنس میں ایم ڈی NECX سرینواس راؤ نے اس بات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا طلبہ کو اوراکل سافٹ ویر پر سرٹیفکٹس دئیے جائیں گے ۔ جس سے انہیں روزگار کے مواقع فراہم ہوں گے ۔ اس دوران طلبہ کو اوراکل ڈاٹا بیس ، جاوا انالیٹکس بگ ڈاٹا اور آئی او ٹی پر این ای ایکس کی جانب سے اس کے منتخبہ مراکز پر تربیت دی جائے گی ۔ انہوں نے بتایا کہ سطح غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے غریب پانچ سو طلبہ کا انتخاب کیا جائے گا ۔ انہیں بورڈنگ ، یونیفارم اور دیگر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ ان طلبہ کو انگریزی میں مہارت کے لیے بھی تربیت دی جائے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT