Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / غریب طلبہ کے لیے مفت کوچنگ سنٹر ، این ٹی آر ٹرسٹ کا منصوبہ

غریب طلبہ کے لیے مفت کوچنگ سنٹر ، این ٹی آر ٹرسٹ کا منصوبہ

حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( این ایس ایس) : غریب طلبہ کو مسابقتی امتحانات بشمول بنکنگ ، گروپ I اور گروپ II امتحانات کے لیے تیار کرنے کے مقصد سے این ٹی آر ٹرسٹ نے ایک مفت اسٹڈی سنٹر کھولنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ آج یہاں میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے اے پی چیف منسٹر این چندرا بابو نائیڈو کی بہو نارا برہمنی نے کہا کہ ابتداء میں 60 نوجوانوں کو مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے ٹریننگ دی جائے گی اور مستقبل میں اس تعداد میں اضافہ کیا جائے گا ۔ چھ ماہ کے اس کورس کے تمام اخراجات این ٹی آر ٹرسٹ کی جانب سے برداشت کئے جائیں گے اور طلبہ کا انتخاب انٹرنل امتحانات منعقد کرنے کے بعد میرٹ کی اساس پر کیا جائے گا ۔ اس میں دلچسپی رکھنے والے طلبہ 25 نومبر تک آن لائن درخواست دے سکتے ہیں ۔ ویب سائٹ bit.iy-ntrcompetitiveexam. ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT