Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غریب عوام کی طبی خدمات کیلئے اقدامات

غریب عوام کی طبی خدمات کیلئے اقدامات

مٹ پلی ۔ 17 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پی سی سی سکریٹری ڈاکٹر جے این وینکٹ کی دختر مچماں رشی 13 سالہ حالیہ تین ماہ قبل سڑک حادثہ میں بذریعہ کار جاں بحق ہوگئی تھی ان کی یاد میں مقامی غریب عوام کی طبی خدمات کیلئے مچماں چاریٹبل ٹرسٹ کا قیام ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ یہ ٹرسٹ ڈاکٹر جے این وینکٹ کے پرجا ہاسپ

مٹ پلی ۔ 17 ۔ جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) پی سی سی سکریٹری ڈاکٹر جے این وینکٹ کی دختر مچماں رشی 13 سالہ حالیہ تین ماہ قبل سڑک حادثہ میں بذریعہ کار جاں بحق ہوگئی تھی ان کی یاد میں مقامی غریب عوام کی طبی خدمات کیلئے مچماں چاریٹبل ٹرسٹ کا قیام ریاستی وزیر ڈی سریدھر بابو کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا ۔ یہ ٹرسٹ ڈاکٹر جے این وینکٹ کے پرجا ہاسپٹل میں قائم کیا گیا ہے ۔ اس موقعہ پر سابق پی سی سی صدر جناب ڈی سرینواس ریاستی وزیر سریدھر بابو اور دیگر نے مچماں رشی کی تصویر پر پھول مالا چڑھا کر ڈاکٹر جے این وینکٹ اور ان کے خاندانی احباب کو پرسہ دیا ہے ۔ اس موقعہ پر ضلع کانگریس کمیٹی صدر جناب کونڈوری رویندر راو ریاستی کانگریس خاتون قائد محترمہ اکولہ لتا ، سابق ایم پیز جناب وینکٹ سوامی ، جناب توگٹی انجیا ، کے ڈی سی ڈائرکٹر جناب آرے راج کمار ، مقامی کانگریسی قائدین جناب محمد شاکر حسین صدیقی ،

جناب راجہ شیکھر ، جناب اندے ماروتی ، جناب شیخ محمد ( مجیب ) ، جناب میموری ستیم نارائنا ، انگا سوامی ، جناب پکتی ریڈی ، جناب مرزا اللہ بیگ توفیق ، محترمہ ناظمہ بیگم کے علاوہ ٹرسٹ چیرمین محترمہ ڈاکٹر سنیتا ، سجیت راو و دیگر موجود تھے ۔ اس موقعہ پر ریاستی وزیر جناب ڈی سریدھر بابو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر جے این وینکٹ کی خواہش تھی کہ وہ غریب عوام کی زیادہ سے زیادہ طبی خدمات انجام دیں اور ان کی دختر مچماں رشی کا کو ڈاکٹر کے روپ میں دیکھیں لیکن ان کی دختر کی کار حادثہ میں جاں بحق ہونے کی وجہ سے خواہش ادھوری رہے گی ہے جو اس ٹرسٹ کے قیام کے ذریعہ غربا کی طبی خدمات مفت اور بہت ہی کم خرچ پر زیادہ سے زیادہ کی جاکر ان کے مقصد کو کسی حد تک پورا کیا جائے گا

TOPPOPULARRECENT