Sunday , September 23 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غریب عوام کے لئے فلاحی اسکیمات منظور

غریب عوام کے لئے فلاحی اسکیمات منظور

کریم نگر میں ’’ہمارا شہر ہمارا مصنوبہ‘‘ پروگرام، ریاستی وزیر اے راجندر کا خطاب

کریم نگر میں ’’ہمارا شہر ہمارا مصنوبہ‘‘ پروگرام، ریاستی وزیر اے راجندر کا خطاب
کریم نگر /20 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) وزیر فینانس و سیول سپلائی ایٹالہ راجندر نے ہفتہ کو شہر کے 31 ویں ڈیویژن میں منعقدہ ’’ہمارا شہر ہمارا وارڈ ہمارا منصوبہ پروگرام میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ حکومت نے ضعیف افراد کے وظیفہ کو 200 روپئے سے بڑھاکر ایک ہزار روپئے کردیا۔ اسی طرح معذورین کے وظیفہ کو 500 سے بڑھاکر ایک ہزار روپئے کردیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ اضافی وظائف پر عمل آوری دسہرہ تہوار کے موقع پر ہوگی۔ اسی طرح ایس سی ایس ٹی خاندانوں کی لڑکیوں کے شادی کے دن کلیانہ لکشمی اسکیم کے ذریعہ شادی کے منڈپ میں ہی 50 ہزار روپئے حوالے کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ریاست کے 50 ہزار کنٹراکٹ ملازمین کو مستقل کیا جائے گا اور مواضعات میں طبی خدمات کو بہتر بنایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ دیہات میں ساڑھے تین لاکھ مکانات غریب افراد کے لئے منظور کئے جائیں گے اور بھوک و خودکشی سے پاک دیہات کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری اسکیمات پر عمل آوری میں بدعنوانی کو جگہ نہیں دی جائے گی اور حکومت ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے کوشاں رہے گی۔ علاوہ ازیں دیہی اور شہری وارڈس کی ترقی کے لئے منصوبے بنائے جائیں گے، جس کے لئے ہمارا گاؤں، ہمارا منصوبہ اور ہمارا وارڈ، ہمارا منصوبہ پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ انھوں نے کہاکہ عوام کی ضرویات کے مطابق تشکیل دیئے گئے منصوبوں کے مطابق بجٹ کی اجرائی کی جائے گی اور جلد ہی ہر حلقہ اسمبلی کو دس ہزار گیس کنکشن منظور کئے جائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کریم نگر شہر کے لئے ایک تحصیلدار کا تقرر کیا جائے گا۔ قبل ازیں انھوں نے 30 ڈیویژن میں سڑکوں کے کاموں کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس دوران رکن اسمبلی کریم نگر گنگولا کملاکر نے کہا کہ تلنگانہ کی کوئی بھی ماں مایوس نہ ہو۔ سنہرے تلنگانہ کی تعمیر میں تمام لوگ شرکت اور تعاون کریں۔ انھوں نے کہا کہ آنے والے دسہرہ سے شہر میں ہر روز پانی کی سربراہی عمل میں آئے گی۔ اس پروگرام میں مجلس بلدیہ کریم نگر میر سردار رویندر سنگھ، ڈپٹی میئر رمیش، کمشنر رمیش، یپما پی ڈی، وجے لکشمی، کارپوریٹرس وائی سنیل راؤ، لنکا روی، بی وینو، ٹی آر ایس کے قائدین اور دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT