Wednesday , January 24 2018
Home / شہر کی خبریں / غریب لڑکیوں کی شادیوں کیلئے درخواستیں مطلوب

غریب لڑکیوں کی شادیوں کیلئے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد 3 ڈسمبر (پریس نوٹ) سید محمد معشوق چیارٹیبل ٹرسٹ حیدرآباد کے منیجنگ ٹرسٹی جناب سید شاہ علی کی اطلاع کے بموجب ماہ ربیع الاول میں 11 غریب و نادار لڑکیوں کی شادیاں کسی ایک ہی جگہ عمل میں لائی جائیں گی۔ جس میں ضروریات زندگی کے سامان بستر و ضروری فرنیچر کے علاوہ آدھا تولہ سونے کا لچھا بھی لڑکیوں کو فراہم کیا جائے گا۔ درخواستیں مکمل تفصیلات کے ساتھ تانبہ پیتل کی دکان مسرز ایس ایم سن فیل خانہ بیگم بازار حیدرآباد یا سپنا پیپر کارپوریشن مین روڈ چھتہ بازار پر صبح 11 بجے سے شام 6 بجے تک جمع کروائی جاسکتی ہیں۔ درخواستیں داخل کرنے کی آخری تاریخ 15 ڈسمبر ہوگی۔ جناب جلال عارف چیرمین ٹرسٹ نے دیگر معلومات کے لئے فون نمبرات 9849161092 ، 9985255785 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT