Monday , November 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / غریب مستحق عوام کیلئے تمام سہولتوں کی فراہمی

غریب مستحق عوام کیلئے تمام سہولتوں کی فراہمی

بانسواڑہ 23 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بانسواڑہ میں دسہرہ کے موقع پر حکومت تلنگانہ کے اعلان کے ساتھ ہی بانسواڑہ ہریجن واڑہ میں 20 مکانوں کی ڈبل بیڈ روم کے لئے وزیر زراعت مسٹر پوچارام سرینواس ریڈی کے ہاتھوں تعمیری مکانوں کے لئے سنگ بنیاد رکھا۔ تفصیلات کے بموجب بانسواڑہ ہریجن واڑہ میں 20 ڈبل بیڈ روم مکانوں کی تعمیر پر وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی نے سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ایک جلسہ عام سے خطاب کیا۔ انھوں نے عوام سے کہاکہ حکومت تلنگانہ غریب مستحق عوام کے لئے ہر سہولت مہیا کررہی ہے۔ چیف منسٹر چندرشیکھر راؤ قبل انتخابات میں غریب عوام کے لئے وظیفہ، معذورین کے لئے پنشن، ایک روپیہ چاول کی اسکیم، تجارتی کاروبار کیلئے بینک قرضہ جات، برقی کی سربراہی، پانی کی سہولت کے علاوہ غریب عوام کے لئے ڈبل بیڈ روم کی تعمیری وغیرہ حکومت تلنگانہ ہر طبقہ کے عوام کو راحت دینا چاہتی ہے۔ اس طرح سے حکومت تلنگانہ عوام کے مسائل کی یکسوئی میں لگی ہوئی ہے۔ اس موقع پر زیڈ پی ٹی سی ممبرس، سرپنچ وانی، آر ڈی او بودھن، بانسواڑہ تحصیلدار، وی آر اوز ، منڈل صدر اور دیگر موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT