Thursday , September 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / غریب مسلم طلبہ اسکالرشپس

غریب مسلم طلبہ اسکالرشپس

نارائن پیٹ5 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)5 اپریل 2014 حیدرآباد زکواۃ اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے غریب مسلم ہونہار طلباء کیلئے اسکالر شپس اور اہلیتی امتحان منعقد کیا جارہے ایس ایس سی میں اچھے نشانات کی امید رکھنے والے مسلم طلباء جن کے والدین کی ماہانہ آمدنی 8 ہزار روپئے سے کم ہو اس امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں امتحان ضلع محبوب نگر کے مقاما

نارائن پیٹ5 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)5 اپریل 2014 حیدرآباد زکواۃ اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے غریب مسلم ہونہار طلباء کیلئے اسکالر شپس اور اہلیتی امتحان منعقد کیا جارہے ایس ایس سی میں اچھے نشانات کی امید رکھنے والے مسلم طلباء جن کے والدین کی ماہانہ آمدنی 8 ہزار روپئے سے کم ہو اس امتحان میں شرکت کرسکتے ہیں امتحان ضلع محبوب نگر کے مقامات مستقر محبوب نگر کے کریسنٹ ماڈل اسکول نیو ٹاون محبوب نگر ،نارائن پیٹ کے ماڈرن ہائی اسکول ،ناگرکرنول کے مدینہ ماڈل اسکول اور گدوال میں بھی 20 اپریل کو صبح 10 بجے منعقد کیا جارہا ہے جبکہ ونپرتی میں 27 اپریل کو منعقد ہوگا امتحان میں کامیاب حاصل کرنے والے طلباء کوحیدرآباد زکوۃ اینڈ چیارٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے اسکالر شپ کے علاوہ ٹرسٹ کی جانب سے وقار آباد میں چلائے جانے والے حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ آف ایکسلنس میںداخلہ دیا جائے گا ۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں عام زمرہ کے تحت داحلہ حاصل کرنے والے طلباء کی فیس تقریبا 2 لاکھ روپئے ہے۔ اہلیتی ٹسٹ میں کامیابی حاصل کرنے والے غریب طلباء کو صرف 20 ہزار روپئے سالانہ فیس پر داخلہ حاصل رہے گا جبکہ یتیم طلباء کیلئے 15 ہزار روپئے رعاایتی فیس مقرر کی گئی ہے ۔ اہلیتی امتحان میں شرکت کے خواہشمند طلباء اپنے نام احمد خان ضلع سپروائزر کے فون نمبر 9866556895 پر درج کرواسکتے ہیں۔ وقار آباد کے حیدرآباد انسٹی ٹیوٹ اف اکسیلنس میں ایم پی سی ، بی پی سی ، ایم ای سی سی ای سی کورس صرف لڑکوں کیلئے موجود ہیں اپنے ایس ایس سی امتحان کے ہال ٹکٹ کی دو زیراکس کاپی کے ساتھ قبل از وقت نصف گھنٹہ مرکز امتحان بھی آسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT