Monday , December 11 2017
Home / دنیا / غزل گلوکار آنجہانی جگجیت سنگھ پر دستاویزی فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی

غزل گلوکار آنجہانی جگجیت سنگھ پر دستاویزی فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی

سنگاپور ۔ 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) فلمساز برہمانند سنگھ آئندہ سال فروری میں غزل کے نامور گلوکار آنجہانی جگجیت سنگھ پر تیارکی گئی دستاویزی فلم ریلیز کریں گے جس کا عنوان ہے ’’کاغذ کی کشتی‘‘ اور اس میں ایک چھوٹے سے مستقر سے تعلق رکھنے والے لڑکے کی کہانی بیان کی گئی ہے جو آگے چل کر نامور غزل گلوکار بن گیا۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ جگجیت سنگھ کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم فروری 2018ء میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم کی شوٹنگ جگجیت سنگھ کے آبائی وطن راجستھان کے سری گنگانگر اور ممبئی میں کی گئی ہے جہاں انہوں نے اپنی آواز کا جادو جگا کر شہرت اور دولت حاصل کی۔ دستاویزی فلم میں دیگر گلوکار بھی نظر آئیں گے بشمول ان کی بیوی چترا سنگھ۔

TOPPOPULARRECENT