Tuesday , December 11 2018

غزنی میں فوجی مہم ،30طالبان دہشت گرد ہلاک

غزنی، 3 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) افغانستان کے غزنی صوبے کے ضلع جگہوری میں طالبان دہشت گردوں کے صفائے کے لئے فوج نے کل سے جاری اپنی مہم میں 30 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔فوج نے پیر کوجاری ایک بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کے صفائے کے لیے یہ مہم اتوار کو شروع کی گئی تھی ۔ اب تک 30 طالبان دہشت گردوں کو ہلاک کیا جاچکا ہے اور فوج نے کئی گاوؤں پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے ۔ان گاوؤں پر گزشتہ ماہ دہشت گردوں نے قبضہ کرلیا تھا اور وہ یہیں سے فوج پر حملے انجام دیتے تھے ۔

TOPPOPULARRECENT