Tuesday , August 21 2018
Home / Top Stories / غزہ احتجاجی کیمپوں میں سینکڑوں فلسطینیوں کا اجتماع

غزہ احتجاجی کیمپوں میں سینکڑوں فلسطینیوں کا اجتماع

غزہ ۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینیوں کی کثیر تعداد اسرائیل سے متصلہ غزہ کی سرحد پر لگاتار تیسرے ہفتہ آج بھی خیموں میں جمع ہوئی جہاں ہر سال اواخر مارچ سے وسط مئی تک اسرائیل کیخلاف بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج کیا جاتا ہے۔ یہ مارچ اب اسرائیل میں موجود علاقوں کو فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی کے حق کی یاد دلانے کیلئے منظم کیا جاتا ہے جہاں سے وہ 1948ء میں اسرائیل کے قیام کے بعد بیدخل کردیئے گئے تھے۔ مارچ میں شامل فلسطینیوں نے اسرائیل کی طرف سے گذشتہ ایک دہائی سے جاری غزہ کی ناکہ بندی کیخلاف بھی احتجاج کیا۔ ان علاقوں میں دو ہفتوں کے دوران اسرائیلی فوج میں کم سے کم 34فلسطینی احتجاجی ہلاک اور تقریباً 2000 زخمی ہوئے ہیں۔ آج بھی سینکڑوں فلسطینی مرد، خواتین اور بچے پانچ کے منجملہ ایک کیمپ پر جمع ہوئے جو میدان پر بچھائے گئے بڑے اسرائیلی پرچم پر چلتے ہوئے وہاں تک پہنچے تھے۔

TOPPOPULARRECENT