Tuesday , December 18 2018

غزہ تشدد کو فوری روکنے بان کی مون کی اپیل

عمان۔ /23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ سربراہ بان کی مون نے اسرائیل اور حماس پر زور دیا کہ وہ غزہ میں تشدد کا سلسلہ بند کریں جہاں خونریزی میں اب تک 700 سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں ۔ انہوں نے اردن کے وزیر خارجہ ناصر جوڈے سے عمان میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت وہ جذبات سے مغلوب ہیں اور یہ پیام دینا چاہتے ہیں کہ تشدد کا سلسلہ فوری ختم ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو مل کر کام کرنا چاہیے اور تشدد کو فوری ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔ کسی بھی مسئلہ کو فوجی سطح پر حل نہیں کیا جاسکتا ۔اس لڑائی میں اب تک 675 فلسطینی جاں بحق ہوگئے اور 30 سے زائد اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں ۔ بان کی مون نے کہا کہ مصر کی مصالحت کی تجویز جسے اسرائیل نے قبول اور حماس نے مسترد کردیا وہ کافی بہتر تھی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مصر نے ایک اچھی تجویز پیش کی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ فلسطین کے عوام اور اسرائیل کے عوام کے ساتھ ساتھ اس علاقہ کے عوام کی پرامن زندگی کو یقینی بنانے کے مقصد سے وہ یہاں کا دورہ کررہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT