Friday , September 21 2018
Home / عرب دنیا / غزہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے حماس ٹیم کی قاہرہ میں آمد

غزہ جنگ بندی مذاکرات کیلئے حماس ٹیم کی قاہرہ میں آمد

قاہرہ۔3 اگست( سیاست ڈاٹ کام ) غزہ میں امکانی جنگ بندی کے لئے حماس کی ٹیم آج قاہرہ پہنچ گئی ہے ۔ مصر کی ثالثی کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات کی تیاری کی جارہی ہے ۔ ایئرپورٹ کے ایک عہدیدار اور سرکاری نیوز ایجنسی نے یہ اطلاع دی ۔ حماس کے وفد کی قیادت حماس کے سینئر عہدیدار عزت الرشن کررہے ہیں ۔ ذرائع نے کہا کہ مصرمشرقی وسطیٰ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں روایتی ثالثی کا رول ادا کرتا رہا ہے اور آج بھی اس نے اسرائیل اور فلسطینی مذآکرات کاروں کو قاہرہ آنے کی دعوت دی ہے

تاکہ غزہ میں ایک پائیدار جنگ بندی کی جاسکے ۔ مصر کے جنگ بندی مشوروں کی بنیاد پر کوئی پہل ہوتیہے تو اس پر عمل آوری کی توقع ہے ۔ اسرائیل کے نائب وزیر داخلہ نے کہا کہ حماس کسی بھی معاہدہ کو توڑنے کا راست حق رکھتا ہے ‘اس نے پانچ مرتبہ یہ معاہدہ توڑا ہے ۔مصر نے اسرائیلی وفد کو مذاکرات کے لئے مدعو کیاہے ۔

TOPPOPULARRECENT