Saturday , September 22 2018
Home / عرب دنیا / غزہ جنگ کے 49 دن فضائی حملوںمیں 8 فلسطینی جاں بحق ، مساجد شہید

غزہ جنگ کے 49 دن فضائی حملوںمیں 8 فلسطینی جاں بحق ، مساجد شہید

غزہ ؍یروشلم، 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) غزہ میں فوجی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے اسرائیل نے آج حماس کے نشانوں پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں تقریباً 8 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ دوسری طرف مصر کی جنگ بندی کی تازہ تجاویز بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی۔ جنگ کے 49 ویں دن اسرائیل کے فضائی حملوں میں 6 فلسطینی جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر دو زخمی ہاسپٹل میں جانبر

غزہ ؍یروشلم، 25 اگست (سیاست ڈاٹ کام) غزہ میں فوجی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے اسرائیل نے آج حماس کے نشانوں پر بمباری کی جس کے نتیجہ میں تقریباً 8 فلسطینی جاں بحق ہوگئے۔ دوسری طرف مصر کی جنگ بندی کی تازہ تجاویز بھی نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکی۔ جنگ کے 49 ویں دن اسرائیل کے فضائی حملوں میں 6 فلسطینی جاں بحق ہوئے جبکہ دیگر دو زخمی ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکے ۔ تازہ حملوں میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور کمسن بھی شامل ہے ۔ اس کے علاوہ مساجد کو مسلسل نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ بیت حنون میں واقع عمر بن عبدالعزیز مسجد اور غزہ سٹی میں علی بن ابی طالب ؓ مسجد کو شہید کردیا گیا ۔ اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ 49 دنوں سے جاری جنگ کے نتیجے میں اب تک 2124 سے زائد فلسطینی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مطابق ان میں سے زیادہ تر تعداد عام شہریوں کی ہے۔ دوسری طرف اسرائیلی ہلاکتوں کی تعداد 68 ہے۔ ان میں سے 64 فوجی ہیں جو غزہ پٹی میں اسرائیلی زمینی کارروائی کے دوران ہلاک ہوئے۔ اتوار کے روز کیے جانے والے اسرائیلی فضائی حملوں میں ایک کے نتیجے میں حماس کے اقتصادی امور کے ایک اہلکار محمد الغْل بھی ہلاک ہوئے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وہ ایک کار میں سفر کر رہے تھے جسے فضائی حملے کا نشانہ بنایا گیا۔ غزہ میں طبی حکام کی طرف سے محمد الغْل کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔آدھی رات سے شمالی غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں سے مزید 16 فلسطینی بشمول ایک خاتون اور ایک 3 سالہ لڑکا ہلاک ہوئے۔ غزہ سے شمالی اسرائیل پر 38 راکٹس داغے گئے ۔ دریں اثناء ایک اور عارضی جنگ بندی معاہدہ کے لئے کوششیں جاری ہیں جس کے نتیجہ میں مذاکرات کے لئے وفد قاہرہ واپس جائے گا۔ مصر نے جنگ کے مستقل خاتمے کے لئے نئی تجاویز پیش کی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT