Saturday , September 22 2018
Home / Top Stories / غزہ سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،تین فلسطینی شہید

غزہ سرحد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،تین فلسطینی شہید

GAZA CITY, SEP 14 :- Palestinians run from tear gas fired by Israeli troops during a protest calling for lifting the Israeli blockade on Gaza and demanding the right to return to their homeland, at the Israel-Gaza border fence, east of Gaza City September 14, 2018. REUTERS-35R

دبئی۔15 ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوجیوں نے جمعہ کے روز فلسطین کے علاقے غزہ کی سرحد پر مختلف واقعات میں ایک بارہ سالہ لڑکے سمیت تین فلسطینیوں کو گولی مار کر شہید کر دیا۔فلسطینی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ 12 سالہ لڑکے شادی عبدل آل کو غزہ کے شمالی حصے میں گولی ماری گئی۔جب کہ 21 سالہ حانی افنا اور محمد شکور کو جنوبی غزہ اور البرج کے ساحلی علاقوں میں دو الگ الگ واقعات میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔غزہ کی وزارت صحت کے بیان کے مطابق سرحد کے ساتھ مختلف علاقوں میں فلسطینیوں کے احتجاج کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے کم ازکم 50 افراد زخمی بھی ہوئے۔غزہ میں سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ غزہ شہر کے قریب حماس کی ایک چوکی پر ایک اسرائیلی ٹینک نے چڑھائی کر دی۔اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف حصوں میں ہونے والے ہنگاموں میں اندازاً 13 ہزار افراد شامل تھے۔ ان میں سے کئی لوگ ٹائر جلا رہے تھے اور کئی آتش گیر مادہ پھینک رہے تھے۔بڑے پیمانے پر احتجاج اور اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کا یہ نیا سلسلہ 30 مارچ سے شروع ہوا تھا اور تب سے ہر جمعے کو مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔اس عرصے کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے کم ازکم 179 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT