Thursday , December 13 2018

غزہ سرحد پر فائرنگ سے دو ہلاک

غزہ سٹی ۔ /22 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج کے ساتھ غزہ کی سرحد پر نوجوان فلسطینیوں کی جھڑپ کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے دو شہری ہلاک ہوگئے ۔ یہ تیسرا جمعہ ہے جبکہ ٹرمپ کے متنازعہ یروشلم فیصلے کے خلاف احتجاج کرنے والے غزہ کے شہری اسرائیلی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ حماس نے ٹرمپ کے فیصلے کے خلاف یوم برہمی منانے کا اعلان کیا تھا ۔ اسرائیل اور امریکہ دونوں نے قرارداد پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کو نظرانداز کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ مہلوکین کے جلوس جنازہ میں ہزاروں افراد شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT