Friday , April 20 2018
Home / Top Stories / غزہ میں آج تازہ احتجاج ،مزید تشدد کا اندیشہ

غزہ میں آج تازہ احتجاج ،مزید تشدد کا اندیشہ

یروشلم ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اب جبکہ شمالی غزہ میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں ایک فلسطینی شہری ہلاک ہوا ہے جبکہ گذشتہ ہفتہ منظم کئے گئے احتجاج کے دوران زخمی ہوئے دیگر فلسطینی شہری بھی ہاسپٹل میں دوران علاج زخموں سے جانبر نہ ہوسکا۔ اس طرح اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان متعدد جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 21 ہوچکی ہے۔ جمعہ کوسرحد سے قریب علاقوں میں تازہ احتجاج بھی کیا جانے والا ہے جس سے مزید خونریزی کے اندیشے پیدا ہوگئے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ گذشتہ ہفتہ جو احتجاجی مارچ منظم کیا گیا تھا اسے منظم کرنے میں حماس حکمرانوں نے اہم رول ادا کیا تھا۔ دوسری طرف اسرائیلی فوج کا کہنا ہیکہ وہ سرحدی فصیل کے قریب کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دیگی اور اسی لئے اس علاقہ میں سیکوریٹی فورسیس کی تعداد میں اضافہ اور ’ہائی الرٹ‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔ دائیں بازو کے گروپ نے احتجاج کرنے والے نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسیس کی جانب سے گولیاں چلانے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا کہ یہ کارروائی صرف اسی وقت کی جاسکتی ہے جب سیکوریٹی فورسیس کو احتجاج کرنے والوں کی جانب سے اپنی جان کا خطرہ لاحق ہو۔

اسرائیل کے حملے میں فلسطینی ہلاک
غزہ سٹی ۔ 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) غزہ سرحد پر اسرائیل کے فضائی حملہ میں آج ایک فلسطینی شہری ہلاک ہوگیا۔ فلسطینی انکلیو میں وزارت صحت نے آج یہ اطلاع دی جبکہ فلسیطنیوں کی جانب سے تازہ احتجاج کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ وزارت صحت نے متوفی فلسطینی کی شناخت ظاہر نہیں کی البتہ اتنا بتایا گیا کہ غزہ سٹی کے شفاء ہاسپٹل میں دوراج علاج فلسطینی شہری زخموں سے جانبر نہ ہوسکا جبکہ سرحد کے قریب اسرائیل نے متوفی فلسطینی شہری کو نشانہ بناکر حملہ کیا ۔

TOPPOPULARRECENT