Tuesday , December 11 2018

غزہ میں اسرائیلی میزائیل کو ناکارہ بنانے کی کوشش ، 6 ہلاک

غزہ ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی غزہ پٹی میں فلسطینی ماہرین کی جانب سے اسرائیلی میزائیل کو ناکارہ بنانے کی کوششوں کے دوران ہوئے دھماکے میں 6 افراد بشمول ایک اٹلی کے صحافی ہلاک اور 6 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حماس پولیس کی انجینئرنگ ٹیم نے اسرائیلی میزائیل کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی جو بمباری کے دوران بیت الہیہ

غزہ ۔ 13 اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی غزہ پٹی میں فلسطینی ماہرین کی جانب سے اسرائیلی میزائیل کو ناکارہ بنانے کی کوششوں کے دوران ہوئے دھماکے میں 6 افراد بشمول ایک اٹلی کے صحافی ہلاک اور 6 دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب حماس پولیس کی انجینئرنگ ٹیم نے اسرائیلی میزائیل کو ناکارہ بنانے کی کوشش کی جو بمباری کے دوران بیت الہیہ میں گرا لیکن پھٹا نہیں تھا۔ صحافی کی 35 سالہ سیمون کیملی کی حیثیت سے شناخت کی گئی جو اسوسی ایٹیڈ پریس سے وابستہ تھا۔ غزہ لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والا یہ پہلا غیر ملکی صحافی ہے۔ فلسطین کے فوٹو جرنلسٹ حاتم موسیٰ بھی دھماکے میں زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT