Saturday , May 26 2018
Home / عرب دنیا / غزہ میں ایندھن کی عدم فراہمی، شدیدمشکلات اندیشہ

غزہ میں ایندھن کی عدم فراہمی، شدیدمشکلات اندیشہ

نیویارک ،14مئی(سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کے انسانی بنیادوں پر ہمدردی کے ادارہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں ایندھن کی فراہمی کے لیے متبادل راستہ تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایندھن کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہاسپٹلس، صفائی، نکاسی آب حتیٰ کو پانی کی فراہمی جیسے معاملات مشکل ہوتے جا رہے ہیں۔ اتوار کی شام اقوام متحدہ کی جانب سے یہ اپیل ایک ایسے موقع پر سامنے آئی، جب دو روز قبل فلسطینیوں نے اسرائیل کے ساتھ ایک کراسنگ پر ایندھن کا ایک ٹرمنل تباہ کر دیا تھا۔ حکام کے مطابق اس ٹرمنل کی مرمت میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔ اسرائیل نے اس حملے کی ذمہ داری حماس پر عائد کی تھی۔ تاہم حماس کی جانب سے اس سلسلہ میں عوامی سطح پر کوئی تبصرہ سامنے نہیں آیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT