Tuesday , January 23 2018
Home / عرب دنیا / غزہ میں حماس نے 4 راکٹ داغے

غزہ میں حماس نے 4 راکٹ داغے

یروشلم۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج کہا ہے کہ فلسطینی عسکری گروپ حماس نے آج تجرباتی طور پر بحیرہ روم میں 4 راکٹس فائر کئے۔ یہ تجربہ ایسے وقت کیا گیا جبکہ یہودی عبادت گاہ پر حملے کے بعد سے یہاں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 راکٹس داغے گئے۔ دو راکٹس کل دوپہر میں ، ایک رات میں اور چوتھ

یروشلم۔ 20 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے آج کہا ہے کہ فلسطینی عسکری گروپ حماس نے آج تجرباتی طور پر بحیرہ روم میں 4 راکٹس فائر کئے۔ یہ تجربہ ایسے وقت کیا گیا جبکہ یہودی عبادت گاہ پر حملے کے بعد سے یہاں کشیدگی کافی بڑھ گئی ہے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 راکٹس داغے گئے۔ دو راکٹس کل دوپہر میں ، ایک رات میں اور چوتھا راکٹ آج صبح فائر کیا گیا۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسیس نے ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی ۔ حالانکہ وہ راکٹ کے تجربوں کو سرکاری طور پر اہمیت نہیں دیا کرتی ہے۔ چند فلسطینی ذرائع نے بھی بتایا کہ گزشتہ چند ہفتوں میں تقریباً 14 راکٹس فائر کئے گئے اور یہ تجربات تقریباً 2 ماہ سے جاری ہیں۔ علاقہ میں گزشتہ چند ہفتوں سے کشیدگی میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔ یروشلم میں مسلمانوں اور یہودیوں کے مابین تنازعہ جاری ہے جبکہ دونوں بھی اسے مقدس مقام تصور کرتے ہیں۔ فلسطینی حملہ آوروں کے مختلف واقعات میں 11 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ان حملوں کے بعد اسرائیل نے فلسطینی حملہ آوروں کے مکانات کو تباہ کردیا۔ فلسطینی عوام کی جانب سے اس نوعیت کے حملے ، اسرائیل کا باعث بن گئے ہیں، کیونکہ اس سے پہلے بھی مغربی کنارہ میں یہی حکمت عملی اختیار کی گئی تھی، تاہم 2005ء میں یہ سلسلہ تھم گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT