Monday , April 23 2018
Home / Top Stories / غزہ میں حماس کی چوکیوں پر اسرائیلی گولہ باری

غزہ میں حماس کی چوکیوں پر اسرائیلی گولہ باری

غزہ سٹی ۔ 15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی توپوں نے آج غزہ پٹی میں واقع حماس کی چوکیوں کی گولہ باری کا نشانہ بنایا جو بتایا جاتا ہیکہ سرحد کے پاس فلسطینیوں کے بم حملوں کے جواب میں کیا گیا۔ ملٹری نے اطلاع دی کہ اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ حماس کے ایک سیکوریٹی ذریعہ نے بتایاکہ سرحد کے قریب چوکی کو گولہ باری میں نقصان پہنچا لیکن کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ طلوع آفتاب کے فوری بعد سرحد کے پاس چار دھماکے ہوئے جس سے اسرائیلی سرحدی باڑھ کو معمولی نقصان پہنچا۔ ان دھماکوں کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ کچھ دیر بعد اسرائیل کی طرف سے شلباری ہوئی لیکن کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

TOPPOPULARRECENT