Tuesday , December 11 2018

غزہ میں دھماکہ ، حماس عہدیدار کی کار تباہ

غزہ۔7مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطینی اسلام پسند تنظیم حماس کے ایک اہم ذمہ دار کی کار غزہ میں بم دھماکہ میں تباہ ہوگئی ۔ سیکیورٹی ذرائع نے یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ عرصہ میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا بم حملہ تھا ۔ یہ دھماکہ کل رات ہوا ‘ تاہم کوئی بھی ہلاک یہ زخمی نہیں ہوا لیکن فلسطینی علاقہ کی سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ۔ ایک سیکیورٹی

غزہ۔7مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) فلسطینی اسلام پسند تنظیم حماس کے ایک اہم ذمہ دار کی کار غزہ میں بم دھماکہ میں تباہ ہوگئی ۔ سیکیورٹی ذرائع نے یہ خبر دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ عرصہ میں یہ اپنی نوعیت کا دوسرا بم حملہ تھا ۔ یہ دھماکہ کل رات ہوا ‘ تاہم کوئی بھی ہلاک یہ زخمی نہیں ہوا لیکن فلسطینی علاقہ کی سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ۔ ایک سیکیورٹی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ ’’ جنوبی غزہ کے قریب واقع نصیرت پناہ گزین کیمپ میں شیخ سامی محص کی کار اس بم دھماکہ میں تباہ ہوگئی ۔ بعد ازاں اس واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے ۔ یہ گاڑی ‘ پناہ گزین کیمپ کے باہر ٹہرائی گئی تھی جو دھماکہ میں مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ یہ دھماکہ غزہ میں کئے جانے والے سلسلہ وار دھماکوں کو تازہ ترین کردی ہے جن کی ذمہ داری کسی نے بھی قبول نہیں کی ہے ۔ حماس ملٹری پولیس سے وابستہ فینانشیل آفیسر کی ایک کار 20جنوری کو ان کے گھر باہر ہوئے ایسے ہی ایک دھماکہ میں تباہ ہوگئی تھی ۔ تجزیہ نگاروں نے کہا ہے کہ اس قسم کے حملے دراصل گذشتہ سال اسرائیل کے ساتھ حماس کی 50روزہ لڑائی کے بعد اس علاقہ پر حماس کے کنٹرول میں کمی کی نشاندہی ہوئی ہے کیونکہ اسرائیل کے ساتھ حماس کی اس لڑائی کے بعد کٹر انتہا پسند زیادہ سرگرم ہوگئے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT