Tuesday , January 23 2018
Home / عرب دنیا / غزہ میں مزید 4 اسرائیلی جاسوسوں کو سزائے موت

غزہ میں مزید 4 اسرائیلی جاسوسوں کو سزائے موت

غزہ؍یروشلم۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ غزہ پٹی پر برسراقتدار حماس نے مزید 4 فلسطینیوں کو اسرائیل کے جاسوس ہونے کے شبہ میں سزائے موت دے دی۔ اس طرح اسرائیلی جاسوسوں کی سزائے موت پانے والوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ حماس کے نقاب پوش عسکریت پسندوں نے ان فلسطینیوں کو جبلیہ پناہ گزین کیمپ کی ایک مسجد کے صحن میں گولی مارکر ہلاک کردیا۔ حماس کی الماجد

غزہ؍یروشلم۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ غزہ پٹی پر برسراقتدار حماس نے مزید 4 فلسطینیوں کو اسرائیل کے جاسوس ہونے کے شبہ میں سزائے موت دے دی۔ اس طرح اسرائیلی جاسوسوں کی سزائے موت پانے والوں کی تعداد 25 ہوگئی۔ حماس کے نقاب پوش عسکریت پسندوں نے ان فلسطینیوں کو جبلیہ پناہ گزین کیمپ کی ایک مسجد کے صحن میں گولی مارکر ہلاک کردیا۔ حماس کی الماجد ویب سائیٹ پر فوج کے حوالہ سے خبر شائع کی گئی ہے کہ مزید 4 افراد کو انقلابیوں نے قانونی کارروائی کی تکمیل کے بعد سزائے موت دے دی۔ حماس نے سزا یافتہ مجرموں کی تصویریں اور نام بھی شائع کئے ہیں اور کہا کہ یہ سزا سماجی استحکام کے مقصد سے دی گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT