Thursday , November 23 2017
Home / عرب دنیا / غزہ میں مہلوکین کی تعداد میں اضافہ فلسطینی بدامنی میں شدت

غزہ میں مہلوکین کی تعداد میں اضافہ فلسطینی بدامنی میں شدت

یروشلم ، 10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان تشدد آج بے قابو ہوتا دکھائی دیا کیونکہ غزہ میں مزید دو فلسطینیوں کی ہلاکت ہوئی، یروشلم کے پرانے شہر کے مضافات میں چاقوزنی کی دو وارداتیں پیش آئیں اور مغربی کنارہ میں مزید جھڑپیں ہوئیں۔ جہاں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو اور فلسطینی صدر محمود عباس نے کشیدگی میں اضافے سے بچنے کی کوشش کی۔ وہیں برہم فلسطینی نوجوانوں نے سکون بحال کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا اور کئی جگہ چاقوزنی کی وارداتوں نے اسرائیل میں خوف کا ماحول پیدا کردیا ہے۔ جنوبی اسرائیل کو غزہ سے آج ایک راکٹ سے نشانہ بنایا جبکہ سرحد پر اسرائیلی فورسیس نے جھڑپوں میں 7 فلسطینی ہلاک کردیئے۔   (ابتدائی خبریں اندرونی صفحہ پر)

Top Stories

TOPPOPULARRECENT