Sunday , January 21 2018
Home / ہندوستان / غزہ پر اسرائیل کے حملے پر احتجاج

غزہ پر اسرائیل کے حملے پر احتجاج

چینائی ، 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بائیس تنظیموں بشمول مانتھانیا مکل کاچی ملحق ٹاملناڈو مسلم مونیترا کزاگم کے ارکان نے آج غزہ پر اسرائیل کے مسلسل جاری حملوں کے خلاف یہاں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجیوں نے شمالی اور وسطی چینائی کو جوڑنے والے راجاجی سلائی پر واقع کلکٹریٹ کامپلکس کے قریب جمع ہوئے اور اسرائیل کی مذمت کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ انھوں نے امریکی حکومت کو اسرائیل کی بربریت میں ساتھ دینے کا مورد الزام ٹھہرایا اور امریکی اشیاء جیسے پیپسی کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔

TOPPOPULARRECENT