Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / غزہ پٹی سرحد پر اسرائیل کی زیرزمین دیوار کی تعمیر

غزہ پٹی سرحد پر اسرائیل کی زیرزمین دیوار کی تعمیر

کبوزنیریم (اسرائیل)۔ 16 اگست (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل اب غزہ پٹی سرحد کے شانہ بشانہ ایک زیرزمین دیوار تعمیر کرنے کے امکانات پر غور کررہا ہے جسے ایک اہم پراجیکٹ سے تعبیر کیا جارہا ہے، کیونکہ حالیہ دنوں میں حماس کے ذریعہ مختلف سرنگوں کا استعمال کرتے ہوئے جو حملے کئے جارہے ہیں، اسرائیل ان کا منہ توڑ جواب دینا چاہتا ہے۔ اس طرح اب بڑی بڑی کرینس لائی گئی ہیں اور ورکرس نے بڑے پیمانے پر کھدوائی کا کام بھی شروع کردیا ہے۔ اس پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد یہ پورے 60 کیلومیٹر طویل سرحدی حصہ کا احاطہ کرے گا۔ اس موقع پر مقامی کونسل کیس ربراہ غادی پرکونی نے ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ مذکورہ پراجیکٹ کو حماس کے ساتھ تین سال قبل ہوئی جنگ کے بعد نوجوان اسرائیلی شہریوں نے بھی اس پراجیکٹ میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ یاد رہے کہ 2014ء کی جنگ میں حماس نے سرنگوں کے ذریعہ اسرائیل میں داخل ہوتے ہوئے مقامی افراد (اسرائیلی شہریوں) کو ڈرایا دھمکایا لہذا اب دیوار کی تعمیر ناگزیر ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT