Tuesday , November 20 2018
Home / عرب دنیا / غزہ پٹی سے ہتھیار اسمگل کرنے والا فرانسیسی سفارتخانہ کا ملازم گرفتار

غزہ پٹی سے ہتھیار اسمگل کرنے والا فرانسیسی سفارتخانہ کا ملازم گرفتار

یروشلم ۔ 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی حکام نے آج فرانسیسی سفارتخانے کے ایک اہلکار پر الزام عائد کیا ہیکہ اس نے غزہ پٹی سے درجنوں بندوقیں مقبوضہ مغربی کنارہ کو اسمگل کیں جس کیلئے اس نے سرکاری کار کا استعمال کیا۔ اسرائیل کی شین بیت ڈومیسٹک سیکوریٹی ایجنسی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی شہری مشتبہ فلسطینیوں کے ساتھ بندوقیں سربراہ کرنے کے ایک نیٹ ورک کا حصہ ہے جنہوں نے ہتھیار ایک ایسے شخص کو فروخت کردیئے جو ہتھیاروں کا ہی تاجر بتایا گیا ہے۔ تفصیلات میں بتایا گیا ہیکہ 20 تا 22 سال کا فرانسیسی نوجوانوں رومین فرینک نے سفارتخانہ کی کاروں کی سخت چیکنگ نہ کئے جانے کا ناجائز فائدہ اٹھایا اور اس طرح اس نے بندوقیں اسمگل کیں۔ فرینک نے یہ کام صرف رقومات کی لالچ میںکیا جبکہ اس کے اعلیٰ عہدیدار اس بات سے واقف نہیں تھے۔ اس نے یہ کام تقریباً پانچ بار انجام دیتے ہوئے تقریباً 70 پستول اور دو آٹومیٹک رائفلس اسمگل کیں۔ یاد رہیکہ غزہ پر حماس کی حکومت ہے جس پر اسرائیل نے گذشتہ دس سال سے تحدیدات عائد کر رکھی ہیں۔ تاہم مصری جزیرہ نما سے ہتھیاروں کو اسمگل کرتے ہوئے یہاں پہنچایا جاتا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT