Monday , May 21 2018
Home / Top Stories / غزہ پٹی میںاسرائیل کے حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

غزہ پٹی میںاسرائیل کے حماس کے ٹھکانوں پر فضائی حملے

یروشلم ۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیلی فوج کے ایک بیان کے مطابق اس نے حماس کے متعدد ٹھکانوں پر جو غزہ پٹی میںواقع ہیں، فضائی حملے کئے ہیں جو دراصل فلسطین کی جانب سے کئے گئے راکٹ حملہ کا جواب ہے۔ فوج نے بتایا کہ رات بھر جو فضائی حملے کئے گئے ان کے ذریعہ حماس کے تربیتی مراکز اور ہتھیاروں کا ذخیرہ کرنے والے مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ یاد رہیکہ پچھلے دنوں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دینے کے بعد غزہ عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر کئی راکٹس داغے تھے جبکہ اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپ میں غزہ کے دو شہری ہلاک ہوگئے اور دیگر دو فضائی حملوں میں ہلاک ہوئے۔ اسرائیل کا یہ بھی استدلال ہیکہ غزہ پر حکمرانی کرنے والا عسکریت پسند گروپ حماس ہی راکٹ حملوں کا ذمہ دار ہے ۔ 2007ء میں حماس کے ذریعہ غزہ پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کے بعد فریقین میں اب تک تین جنگیں ہوچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT