Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / غزہ پٹی میں اسرائیلی بمباری ، تین افراد زخمی

غزہ پٹی میں اسرائیلی بمباری ، تین افراد زخمی

غزہ سٹی ۔ 9 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) غزہ پٹی میں اسرائیل کی جانب سے حماس کے بعض علاقوں پر کی گئی بمباری میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ فلسطینی سکیورٹی اور طبی ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہاکہ یہ حملہ دراصل اسرائیل پر کئے گئے فلسطینی راکٹ حملے کے جواب میں کیا گیا ہے ۔ دریں اثناء ایک سکیورٹی ذریعہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیلی جنگی طیاروں نے حماس کے ملٹری ونگ کے دو اڈوں پر گزشتہ شب بمباری کی جس سے حماس کے ملٹری ونگ کو کافی نقصان پہنچا ۔ دوسری طرف غزہ سٹی کے شفاء ہاسپٹل کے ایک میڈیکل آفیسر نے بتایا کہ تین زخمیوں کا علاج کیا گیا ہے جن میں ایک 26 سالہ زخمی کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ اسرائیلی فوج نے بمباری کی توثیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ حملہ فلسطینی راکٹ حملے کے جواب میں کیاگیاہے جبکہ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق راکٹ حملہ میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔ یاد رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان 2008 ء سے اب تک تین جنگیں ہوچکی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT