Saturday , December 15 2018

غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ ، درجنوں زخمی

مقبوضہ غزہ ۔ 8 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پرمظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے درجنوں فلسطینی زخمی ہوگئے۔غزہ میں محکمہ صحت کے حکام نے کہا کہ خراب موسم کے باوجود سینکڑوں فلسطینی سرحد پر جمع ہوئے اور اسرائیل کیخلاف شدید احتجاج کیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ اور شیلنگ کی۔ اسرائیلی فوج کے تشدد سے 33 فلسطینی زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین نے بتایا کہ بارش کے باوجود ہزاروں افراد نے غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لیے مظاہرہ کیا۔اسرائیلی فوج نے مظاہرین کیخلاف طاقت کا اندھا دھند استعمال کیا۔خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء سے غزہ کی سرحد پر جاری ہفتہ وار مظاہروں میں اسرائیلی فوج کے پر تشدد حربوں کے نتیجے میں 175 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔فلسطینی مظاہرین کو نشانہ بنانے کا یہ واقعہ نیا نہیں ہے ۔ جب بھی غزہ سرحد پر فلسطینی عوام جمع ہو کر اسرائیلی ظلم کے خلاف آواز اٹھاتے ہیں تو یہودی فوج ان پر فائرنگ کرتی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT