Friday , August 17 2018
Home / Top Stories / غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی ہلاک

غزہ پٹی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینی ہلاک

غزہ سٹی ۔ 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ پٹی میں گولی مار کر ہلاک کردیا۔ طبی ذرائع کے بموجب فلسطینیوں کا احتجاج آج چوتھے دن میں داخل ہوگیا۔ یہ احتجاج فلسطین۔ اسرائیل سرحد پر کیا جارہا ہے۔ وزارت صحت غزہ پٹی اشرف القدرہ نے کہا کہ 25 سالہ احمد ابوعاقل گولی کے زخموں سے مشرقی جبلیہ میں جانبر نہ ہوسکا۔ اسرائیلی فوج کے بموجب وہ اس واقعہ کا جائزہ لے رہی ہے۔ انکی موت کے بعد اسرائیلی فوج کے ہاتھوں احتجاجی مظاہروں اور جھڑپوں کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 35 ہوگئی۔ غزہ سٹی کے ہزاروں شہری آج مختلف علاقوں میں جمع ہوگئے تھے اور چوٹی کانفرنس کی ناکہ بندی کیخلاف احتجاج کررہے تھے۔ وہ فلسطینی پناہ گزینوںکی اپنے وطن واپسی کا بھی مطالبہ کررہے تھے۔

TOPPOPULARRECENT