Wednesday , January 17 2018
Home / Top Stories / غزہ پٹی میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملے

غزہ پٹی میں عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر اسرائیلی حملے

یروشلم۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں آج علی الصبح عسکریت پسندوں کے 10 پوشیدہ ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے جب کہ ہفتہ کے دن اسرائیلی پولیس اور یروشلم اور شمالی اسرائیل کے عرب قصبوں میں احتجاجی مظاہرین کے ساتھ پولیس کی جھڑپوں سے کشیدگی پھیلی ہوئی تھی۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں بشمول

یروشلم۔ 6؍جولائی (سیاست ڈاٹ کام)۔ اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں آج علی الصبح عسکریت پسندوں کے 10 پوشیدہ ٹھکانوں پر فضائی حملے کئے جب کہ ہفتہ کے دن اسرائیلی پولیس اور یروشلم اور شمالی اسرائیل کے عرب قصبوں میں احتجاجی مظاہرین کے ساتھ پولیس کی جھڑپوں سے کشیدگی پھیلی ہوئی تھی۔ اسرائیلی فضائی حملوں میں عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں بشمول راکٹ داغنے کے مقامات اور ہتھیاروں کی تیاری کے کارخانے شامل تھے۔ کم از کم 27 راکٹس اور مارٹر شیلس غزہ پٹی سے گزشتہ ہفتہ کے دوران اسرائیل پر داغے گئے تھے جس کے بعد فضائی حملے کئے گئے۔

دو راکٹ جن کا ہدف بیرشیبا تھا جو اسرائیل کے اندرونی علاقہ میں واقع ہے، فوج کے میزائل حملوں کو ناکام بنانے والے نظام ’آئرن ڈوم‘ سے ٹکراکر گرپڑے۔ آج فوج نے مغربی کنارہ کے شہر حبرون سے ایک فلسطینی کو گرفتار کرلیا جس کے خاندان نے اس کی شناخت ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ شخص حسام دوفیش تھا۔ فوج نے گرفتاری کی تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا۔ دریں اثناء اسرائیلی فوج نے حبرون کے علاقہ میں ہلاک کئے جانے والے 3 اسرائیلی نوجوانوں کے قاتلوں کی تلاش جاری رکھی ہے۔ کشیدگی اُس وقت اپنے عروج پر پہنچ گئی جب کہ 12 جون کو اغواء کئے ہوئے تینوں اسرائیلی کمسن نوجوانوں کی نعشیں دستیاب ہوئی تھیں۔ انتقامی کارروائی کے طور پر فلسطینی کمسن نوجوان محمد ابوقدیر کا اغواء کرلیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس کی جھلسی ہوئی نعش جنگل میں دستیاب ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہنوز ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں،

لیکن فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انتہا پسندوں نے انتقامی کارروائی کے طور پر کمسن فلسطینی نوجوان کا قتل کیا ہے۔ کل احتجاجی مظاہرے یروشلم سے شمالی اسرائیل کے عرب قصبوں تک پھیل گئے۔ سینکڑوں افراد سرکاری عہدیداروں پر سنگباری اور آتشی بم پھینکنے میں شامل ہوگئے جس پر سرکاری عہدیداروں نے آنسو گیس اور اسٹن رسی بم استعمال کئے۔ پولیس نے 22 عرب اسرائیلیوں کو پولیس کے ساتھ جھڑپوں کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ مغربی کنارہ اور غزہ پٹی کے فلسطینیوں کے برعکس یروشلم میں مقیم عربوں کو اسرائیلی شہریت حاصل ہے۔

TOPPOPULARRECENT