Friday , November 16 2018
Home / عرب دنیا / غزہ پٹی کے عوام کو اسرائیل میں کام کی اجازت

غزہ پٹی کے عوام کو اسرائیل میں کام کی اجازت

سے کشیدگی کم ہونے کی امید

یروشلم، 9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل غزہ سرحد پر کشیدگی کو کم کرنے کی سمت میں کام کر رہے قطر کے سفیر محمد العمادی کا خیال ہے کہ اگر غزہ پٹی میں رہنے والے پانچ ہزار لوگوں کو اسرائیل میں ‘ورک پرمٹ’کی اجازت مل جائے تو اس سے دونوں کے درمیان کشیدگی کم ہو سکے گی۔مسٹر عمادی نے اتوار کوسعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن کو دیے انٹرویو میں کہا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو اس سے اسرائیل کے خلاف ہونے والے مظاہروں میں کمی آئے گی اور سرحد پار سے آگ کو بھڑکا دینے والی پتنگوں ،غباروں اور دیگر اشیا کے واقعات بھی کم ہو سکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ ہفتوں سے فلسطینی اسرائیلی سرحد میں کھیتوں کو ایسی پتنگوں، غباروں اور دیگر اشیا سے نشانہ بنا رہے ہیں جو آگ لگانے میں مددگار ہوتے ہیں۔اس سال مارچ سے اب تک اسرائیل کے خلاف جاری مظاہروں میں اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ میں کم از کم 136 فلسطینی شہری ہلاک ہو گئے ہیں اور اس کے بدلے میں غزہ پٹی میں رہنے والے فلسطینی شہری سرحد کی طرف اس طرح کی پتنگیں اور غباروں کو اڑا رہے ہیں جن کے چیمبر میں آتشگیر مادے بھرے ہوتے ہیں جس سے اسرائیلی فصلیں برباد ہورہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT