Friday , November 24 2017
Home / دنیا / غزہ کراسنگ کھولنے اسرائیل کا فیصلہ

غزہ کراسنگ کھولنے اسرائیل کا فیصلہ

یروشلم ۔ 13 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غزہ اور اسرائیل کے مابین ایک اہم کراسنگ پوائنٹ کو 9 سال کے بعد دوبارہ کھولا جارہا ہے۔ حکومت اسرائیل نے آج یہ اعلان کیا۔ وزارت دفاع کے ترجمان نے بتایا کہ عریز کراسنگ پوائنٹ کو دوبارہ کھولا جارہا ہے تاکہ سامان غزہ میں بھیجے جاسکیں۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی درآمد کنندوں کو سہولت اور غزہ پٹی کی معیشت بہتر بنانے میں مدد کیلئے یہ قدم اٹھایا جارہا ہے۔ عریز شمالی غزہ پٹی میں واقع ہے اور اسرائیل کے بڑے شہروں سے کافی قریب ہے ۔

TOPPOPULARRECENT