Wednesday , January 24 2018
Home / ہندوستان / غزہ کی صورتحال پر بحث سے حکومت کا صاف انکار ، اپوزیشن کا احتجاج

غزہ کی صورتحال پر بحث سے حکومت کا صاف انکار ، اپوزیشن کا احتجاج

نئی دہلی ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غزہ کی صورتحال پر راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن نے کافی ہنگامہ آرائی کی اور بحث کیلئے اصرار کیا لیکن حکومت نے ایسا کرنے سے یہ کہتے ہوئے صاف انکار کردیا کہ اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ ہندوستان کے سفارتی روابط پر اس کا اثر پڑے گا۔ حکومت اور اپوزیشن کے مابین اس مسئلہ پر ٹھن گئی تھی اور ایوان میں بحث کیلئے ا

نئی دہلی ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) غزہ کی صورتحال پر راجیہ سبھا میں آج اپوزیشن نے کافی ہنگامہ آرائی کی اور بحث کیلئے اصرار کیا لیکن حکومت نے ایسا کرنے سے یہ کہتے ہوئے صاف انکار کردیا کہ اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ ہندوستان کے سفارتی روابط پر اس کا اثر پڑے گا۔ حکومت اور اپوزیشن کے مابین اس مسئلہ پر ٹھن گئی تھی اور ایوان میں بحث کیلئے اصرار کیا جارہا تھا۔ وزیرخارجہ سشماسوراج نے مختلف قواعد کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مباحث کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ اس پر اپوزیشن بنچس نے ’’نہیں‘‘ کی آواز لگائی اور حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایسے وقت وزیرقانون روی شنکر پرساد نے سشماسوراج کی معاونت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے سرکاری امور انجام دیئے جانے چاہئے۔ ریلوے بجٹ ہمارے لئے زیادہ اہم ہے اور اسے پہلے مکمل کیا جانا چاہئے۔

بی جے پی دہلی میں تشکیل حکومت کیلئے تیار
نئی دہلی ۔ 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج دہلی میں تشکیل حکومت کیلئے آمادگی کا اشارہ دیا ۔ دہلی بی جے پی کے نومنتخب صدر ستیش اپادھیائے نے پارٹی ارکان اسمبلی اور پارلیمنٹ سے اس مسئلہ پر دو علحدہ ملاقاتیں کیں۔ اس کے بعد انہوں نے کہا کہ لیفٹننٹ گورنر مدعو کریں تو تشکیل حکومت پر غور کیا جاسکتا ہے۔ سابق وزیرفینانس دہلی جگدیش مکھی چیف منسٹر کے عہدہ کے دعویدار ہیں۔

TOPPOPULARRECENT