Tuesday , January 16 2018
Home / دنیا / غزہ کی صورتحال ’ نا قابل برداشت ‘ ہلاکتیں روکنا ضروری : وزیر خارجہ برطانیہ

غزہ کی صورتحال ’ نا قابل برداشت ‘ ہلاکتیں روکنا ضروری : وزیر خارجہ برطانیہ

لندن 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے آج غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے عوام جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ اس سے سخت مضطرب ہیں ۔ مسٹر ہیمنڈ نے سنڈے ٹیلیگراف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ہلاکتوں کا سلسلہ رکنا چاہئے ۔ انہوں نے ک

لندن 3 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ نے آج غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا کہ غزہ کی صورتحال ناقابل برداشت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے عوام جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ اس سے سخت مضطرب ہیں ۔ مسٹر ہیمنڈ نے سنڈے ٹیلیگراف سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہاں ہلاکتوں کا سلسلہ رکنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی فوجی کارروائی کے نتیجہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں پر متفکر ہیں۔ مسٹر ہیمنڈ نے واضح کیا کہ برطانوی عوام کا یہ احساس ہے کہ غزہ میں جو کچھ بھی صورتحال ہے اور عام شہریوں کو جو نقصان ہو رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے اور اسے رکنا چاہئے ۔ حکومت برطانیہ بھی عوام کے احساسات سے متفق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں عوام کی وسیع تر رائے یہی ہے کہ صورتحال بہت تکلیف دہ ہے اور جو کچھ ٹی وی پر دکھایا جارہا ہے

اس سے وہ مضطرب ہیں۔ سابق وزیر دفاع نے حماس اور اسرائیل دونوں کے موقف پر بھی اظہار خیال کیا تاہم کہا کہ دونوں ہی کو چاہئے کہ وہ انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کیلئے بھی امکان برقرار رکھیں۔ ہمیں سب سے پہلے ہلاکتوں کا سلسلہ رکنا چاہئے ۔ بعد ازاں ایک بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اسرائیل کے وزیر خارجہ اوگڈور لیبرمن اور وزیر انصاف زیپی لیونی سے فون پر بات کرچکے ہیں اور اقوام متحدہ کے اسکول پر بمباری پر اپنی ناراضگی ظاہر کرچکے ہیں جہاں 1- طلبا ہلاک ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ اسکول میں مزید عام شہریوں کی ہلاکتوں پر انہیں افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ابھی حقائق غیر واضح ہیں تاہم یہ بہت افسوسناک ہے کہ وہاں مزید زندگیاں تلف ہو رہی ہیں۔ اس مقام کو نشانہ بنایا گیا ہے جہاں پناہ حاصل کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT