Tuesday , July 17 2018
Home / دنیا / غزہ کی ہلاکتوں کے بعدتحمل برتنے اسرائیل سے چین کی اپیل

غزہ کی ہلاکتوں کے بعدتحمل برتنے اسرائیل سے چین کی اپیل

بیجنگ ۔ /15 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین نے آج اسرائیل سے اپیل کی کہ کل کی فلسطینی ہلاکتوں کے بعد وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے ۔ غزہ سرحد پر امریکی سفارتخانے کی یروشلم منتقلی کے خلاف کل پرتشدد احتجاج ہوا تھا جس میں بے قصور شہری کثیرتعداد میں ہلاک اور زخمی ہوئے تھے ۔ وزیرخارجہ چین نے شہریوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے دونوں فریقین سے صبر و تحمل برتنے اور کشیدگی میں اضافہ سے گریز کی اپیل کی ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ چین فلسطین ۔ اسرائیل تنازعہ کی دو مملکتی حل کی تائید کرتا ہے ۔ چین نے کہا کہ یروشلم نئی حکومت کا دارالحکومت ہوگا اور اس کی سرحدیں 1967 ء کی جنگ کے وقت کی سرحدوں کے مطابق مقرر کی جائیں گی ۔

TOPPOPULARRECENT