Sunday , August 19 2018
Home / عرب دنیا / غزہ کے ریسٹورنٹ میں شمالی کوریائوں کو ڈسکاؤنٹ

غزہ کے ریسٹورنٹ میں شمالی کوریائوں کو ڈسکاؤنٹ

کم جونگ ان کی ٹرمپ کے یروشلم فیصلہ کی مذمت پر ردعمل
غزہ ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) غزہ پٹی کے ایک ریسٹورنٹ میں شمالی کوریا کے شہریوں کو غذاؤں کے استعمال پر ڈسکاؤنٹ دیا جارہا ہے کیونکہ صدر شمالی کوریا کم جونگ ان نے صدر امریکہ یروشلم فیصلہ کی مذمت کی ہے۔ شمالی کوریا کے 80 فیصد شہری ربا ریسٹورنٹ کے اس اقدام پر انتہائی خوش ہیں۔ اسرائیل نے کم جونگ ان کی مذمت پر ان پر تنقید کی ہے جبکہ انہیں دنیا بھر سے اس مذمت پر خراج تحسین حاصل ہورہا ہے۔ انہوں نے ڈونالڈ ٹرمپ کے فیصلہ کو بے جگر اور ظالمانہ اقدام قرار دیا ہے۔ فلسطینی نقطہ نظر یہ ہیکہ یروشلم مستقبل کی مملکت فلسطین کا دارالحکومت ہوگا۔ ریسٹورنٹ ربا کے انتظامیہ نے کہا کہ حالانکہ اس فیصلہ پر سماجی ذرائع ابلاغ میں مباحث جاری ہیں لیکن ہمارے ریسٹورنٹ کو شمالی کوریا کے شہریوں کی آمد میں اضافہ ہوگیا ہے کیونکہ ربا ریسٹورنٹ نے اپنے گاہکوں کو ڈسکاؤنٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کے صدر نے ڈونالڈ ٹرمپ کے یروشلم کے بارے میں فیصلہ کی مذمت کی ہے۔ گاہکوں میں ربا ریسٹورنٹ جو ایک چھوٹا سا اور غیرمعروف ریسٹورنٹ تھا، گرماگرم بحث کا موضوع بن

گیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے مسجد میں گھس کر
13 سالہ فلسطینی بچہ کو گرفتار کرلیا
رام اللہ ۔ 19 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) قابض اسرائیلی فوج نے گذشتہ روز فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں دیر نظام کے مقام پر ایک مسجد میں گھس کر 13 سالہ فلسطینی بچہ کو گرفتار کرلیا۔ خبر رساں ادارے وفا کے مطابق صیہونی فوج نے 13 سالہ رامز یحییٰ التمیمی کو اس وقت حراست میں لے لیا جب وہ نماز کیلئے مسجد میں پہنچا۔ قابض فوج نے دیر نظام کے علاقے میں دھاوے بولے اور گھروں میں گھس کر توڑپھوڑ اور لوٹ مار کی۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT