غزہ کے مسئلہ پر او آئی سی کا آج غیر معمولی اجلاس

جدہ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) آرگنائزیشن آف اسلامک کو آپریشن (او آئی سی ) کے وزرائے خارجہ کا ہنگامی اجلاس منگل کو جدہ میں منعقد ہورہا ہے ۔ اس اجلاس کی صدارت سعودی عرب کے وزیر خارجہ پرنس سعود الفیصل کریں گے ۔ وزیر اعظم فلسطین رمی حمد اللہ اور وزیر اعظم پاکستان نواز شریف کے مشیر سرتاج عزیز نے شرکت کی توثیق کی ہے ۔ 56 رکنی ممالک کی اس تنظیم کے کئی وزرائے خارجہ کی اجلاس میں شرکت متوقع ہے ۔ او آئی سی سکریٹری جنرل ایاز امین مدنی نے بین الاقوامی برادری سے فلسطین کے معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے غزہ پر اسرائیلی حملوں کو روکنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے رکن ممالک سے بھی پریشان حال غزہ کے شہریوں کو انسانی بنیادوں پر راحت فراہم کرنے کی خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT