Saturday , April 21 2018
Home / Top Stories / غزہ کے نہتے مظاہرین کی ہلاکت پر پوپ فرانسس کا اظہار رنج وغم

غزہ کے نہتے مظاہرین کی ہلاکت پر پوپ فرانسس کا اظہار رنج وغم

ویٹی کن : عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے اسرائیلی بر بریت کے نتیجہ میں غزہ کے نہتے مظاہرین پر اظہار رنج کرتے ہوئے ارض قدس میں اپیل کی ہے۔انہوں نے ویٹی کن سے ایسٹر کے موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ ہاں تنازع میں نہتے لوگوں کو بھی بخشا نہیں جارہا ہے۔

ا س سے انہیں شدید رنج و غم ہو رہا ہے۔پوپ نے اس موقع پر پوری دنیا میں امن و سلامتی کی دعا مانگی اور شامیوں کے لئے بھی دعا کا اہتمام کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایسٹر سبھی سیاسی اور فوجی لیڈروں کے ضمیر کو روشن کرے تاکہ قتل عام کو فوری ختم کیا جاسکے۔

پوپ فرانسس نے وینزویلا کے لئے عالمی امداد کی بھی اپیل کی تاکہ وہاں کے عوام کو معاشی اور سیاسی بحران کی وجہ سے اپنا گھر بار نہ چھوڑنا پڑے۔عیسائی مذہبی پیشوا نے اپنے معتقدین پر زور دیا کہ وہ دنیا میں نا انصافی ختم کرنے کے لئے کام کریں۔

TOPPOPULARRECENT