Wednesday , November 21 2018
Home / Top Stories / غلاف کعبہ پر یادگاری ٹکٹ جاری

غلاف کعبہ پر یادگاری ٹکٹ جاری

ریاض ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سعودی محکمہ ڈاک نے 2 ریال کا ایک یادگاری ٹکٹ جاری کردیا۔ اسے ’’مجمع الملک عبدالعزیز لکسوہ الکعبہ المشرفہ‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے۔ کنگ عبدالعزیز کامپلکس برائے کعبہ مشرفہ نے 15 ہزار ٹکٹ جاری کئے ہیں۔ 40×40 ملی میٹر سائز کا ٹکٹ ہے۔ اوپر کی جانب مجمع الملک عبدالعزیز لکسوہ الکعبہ المشرفہ دائرے کی شکل میں تحریر ہے۔ بائیں جانب خانہ کعبہ کے پردے کا ایک حصہ نظر آرہا ہے۔ زیریں حصہ میں قرآنی آیات تحریر کی گئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT