Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / غلام علی کا دہلی میں پروگرام پیش کرنے سے اتفاق

غلام علی کا دہلی میں پروگرام پیش کرنے سے اتفاق

نئی دہلی ، 9 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی گلوکار غلام علی نے قومی دارالحکومت میں ماہ دسمبر کے دوران اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کیلئے حکومت دہلی کی دعوت قبول کرلی ۔ چیف منسٹر اروند کجریوال نے آج یہ اطلاع دی جبکہ شیوسینا کی جانب سے دھمکیاں دینے کے بعد ممبئی اور پونا میں غلام علی کا پروگرام منسوخ کردیا گیا ۔ چیف منسٹر نے آج صبح ٹیلی فون پر ممتاز غزل گلوکار سے رابطہ قائم کر کے انھیں دارالحکومت دہلی میں پروگرام پیش کرنے کیلئے مدعو کیا ہے ۔ کجریوال نے ٹوئیٹر پر  بتایا کہ ’’غلام علی صاحب، ہم آپ کے بہت بڑے پرستار ہیں ۔ آپ سے بات چیت کر کے بہت اچھا لگا ۔ ماہ دسمبر کے دوران دہلی میں پروگرام منعقد کرنے سے اتفاق پر آپ کا شکریہ ‘‘۔ بعد ازاں غلام علی نے بتایا کہ وہ ماہ دسمبر کے دوارن دہلی آئیں گے اور عوام جہاں مدعو کریں گے وہ ضرور شریک ہوں گے۔ ’’میں گزشتہ 40 سال سے ہندوستان کا دورہ کرتے آیا ہوں جبکہ عوام کی محبت اور خلوص یہاں کھینچ لاتی ہے۔‘‘ ہندوستان سے واپسی سے قبل وزیر سیاحت دہلی کپل مصرا نے نئی دہلی میں پاکستانی گلوکار سے ملاقات کی ۔ مغربی بنگال اور دہلی کی حکومتوں نے غلام علی کے پروگرام کا اہتمام کرنے کی پیشکش کی تھی اور کہا تھا کہ موسیقی اور ثقافت کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ، جو کہ دل کی آواز ہوتی ہے ۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتا بنرجی نے بتایا کہ کولکاتا میں غلام علی کا شاندار پروگرام منعقد کیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT