Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / غلام علی کا گجرات میں پروگرام

غلام علی کا گجرات میں پروگرام

احمدآباد ۔ 16 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی غزل گلوکار غلام علی گجرات کے ضلع بھاونگر میں 19 تا 22 مارچ ثقافتی پروگرام میں اپنا مظاہرہ پیش کریں گے۔ مذہبی لیڈر مرارجی باپو کی جانب سے چلائے جارہے ٹرسٹ نے مہوا تعلقہ کے تلجاجڑدا دیہات میں یہ پروگرام منعقد کیا ہے اور 75 سالہ غزل فنکار اس میں حصہ لے رہے ہیں۔ غلام علی کے علاوہ مختلف فنون سے وابستہ 9 معروف شخصیتوں کو ایوارڈ بھی دیئے جائیں گے۔ گذشتہ سال غلام علی کو شیوسینا کے احتجاج کی وجہ سے ممبئی اور پونے میں پروگرام منسوخ کرنا پڑا تھا۔

TOPPOPULARRECENT