Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / غلام علی کے بعد سابق وزیر خارجہ پاکستان شیوسینا کا نشانہ

غلام علی کے بعد سابق وزیر خارجہ پاکستان شیوسینا کا نشانہ

ممبئی۔10 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) غزل فنکار غلام علی کے بعد شیوسینا نے آج شہر کے ایک کنونشن سنٹر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سابق وزیرخارجہ پاکستان خورشید احمد قصوری کی کتاب کی رسم اجراء تقریب منسوخ کردے۔ پڑوسی ملک کی دہشت گردی کو تائید کا حوالہ دیتے ہوئے پارٹی نے خبردار کیا کہ اگر یہ پروگرام منسوخ نہ کیا گیا تو شیوسینا تقریب کے دوران ہنگامہ آرائی کرے گی۔ شیوسینا کے وبھاگ پرمکھ اشیش چمبرکر نے ڈائرکٹر نہرو پلانیٹوریم کو ایک مکتوب دیا جس میں مجوزہ پروگرام کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نہرو پلانیٹوریم میں موجود افراد نے ان سے کہا ہے کہ وہ اس پروگرام کو منسوخ کرنے کی کوشش کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT