Saturday , February 23 2019

غلطیوں سے ڈرے بغیر ہندی زبان کا استعمال کریں

ارکان پارلیمنٹ کو نائب صدر جمہوریہ کا مشورہ
نئی دہلی۔4 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا صدر وینکیا نائیڈو نے منگل کو ارکان پارلیمنٹ سے ہندی میں بولنے کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کو” گرامر کی غلطیوں”کی غلطیوں سے نہیں گھبراناچاہئے۔نائیڈو نے بھی راجیہ سبھا میں ہندی کمیٹی کی میٹنگ کے دوران یہ بات کی۔جو کہ 3.5 سال کے وقفہ کے بعد منگل کو ہوئی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے ہندی زبان کو فروغ دینے کیلئے سال میں دو مرتبہ اس کمیٹی کی میٹنگ کرنا ضروری بتایا۔ نائیڈو نے راجیہ سبھا کے غیر ہندی زبان ریاستوں کے ممبر سے گرامر کی غلطیوں سے ڈرے بغیر ہندی بولنے کی درخواست کی۔نائیڈو نے کہا اس کے دو فائدے ہوں گے۔پہلا کہ آپ اپنی مادری زبان میں ماہر ہو جائیں گیاور دوسری زبانوں کو سیکھنے کیلئے آپ کی آپ کی صلاحیت بڑھے گی۔

TOPPOPULARRECENT