Monday , June 25 2018
Home / ہندوستان / غلط خیال وقیاس سے حقیقی صورتحال پر فرق نہیں پڑتا

غلط خیال وقیاس سے حقیقی صورتحال پر فرق نہیں پڑتا

نئی دہلی ۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے آج پاکستان کے سخت ترین ریمارک پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ وہ (پاکستان) غلط قیاس و خیال تو رکھ سکتا ہے لیکن اس سے حقیقی صورتحال پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ واضح رہیکہ پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا تھا کہ کشمیر، ہند ۔ پاک تقسیم کا ایک غیرمنقسم ایجنڈہ ہے اور پاکستان و کشمیر ناقابل علح

نئی دہلی ۔3 جون (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر وی کے سنگھ نے آج پاکستان کے سخت ترین ریمارک پر جوابی وار کرتے ہوئے کہا کہ وہ (پاکستان) غلط قیاس و خیال تو رکھ سکتا ہے لیکن اس سے حقیقی صورتحال پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ واضح رہیکہ پاکستانی فوج کے سربراہ نے کہا تھا کہ کشمیر، ہند ۔ پاک تقسیم کا ایک غیرمنقسم ایجنڈہ ہے اور پاکستان و کشمیر ناقابل علحدگی ہیں۔ سابق فوجی جنرل وی کے سنگھ نے اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں سمجھتا ہوں کہ یہ ایک ایسا خیال ہے جو وہ (پاکستان) اپنے ذہنوں میں بسائے رکھا ہے۔ وہ اس قسم کے غلط خیالات رکھ تو سکتے ہیں لیکن حقیقی حالات پر اس کا کوئی فرق نہیں پڑ سکتا‘‘۔ وی کے سنگھ نے مزید کہا کہ کارگل میں شہید کپتان سورب کالیا پر کئے گئے مظالم کے علاوہ 1948، 1971 اور 1965ء کی جنگوں کے ضمن میں پاکستان کو معذرت خواہی کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ’’پاکستان کے ساتھ کسی بھی جنگ میں آپ دیکھے ہیں کہ نہ صرف انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے بلکہ جنیوا سمجھوتہ کی خلاف ورزیاں بھی ہوئی ہیں، لیکن ہمیں احتجاج کے باوجود کچھ حاصل نہیں ہوا۔ تاہم ہمیں اپنی کوششوں میں کامیابی کی امید ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT