Monday , November 19 2018
Home / تفریح / غمگین نغموں کے شہنشاہ تھے سہگل

غمگین نغموں کے شہنشاہ تھے سہگل

نئی دہلی، 11 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سہگل کا پورا نام کندن لال سہگل تھا۔ ان کی جائے پیدائش کے بارے میں اختلاف ہے ۔ کچھ کا کہنا ہے کہ جموں میں پیدا ہوئے جہاں ان کے والد تحصیلدار تھے ۔ کچھ کا خیال ہے کہ جالندھر میں پیدا ہوئے ۔ سہگل نے کسی استاد سے موسیقی کی باقاعدہ تعلیم حاصل نہیں کی تھی اور نہ ہی ان کا تعلق موسیقی کے کسی معروف گھرانے سے تھا۔ جب وہ جموں میں تھے تو اپنے والدہ کے ساتھ مذہبی تقاریب اور مندروں میں بھجن کی محفلوں میں شرکت کرتے اور والدہ کے ساتھ مل کر بھجن گایا کرتے ۔ موسیقی اور گائیکی سہگل کی رگ رگ میں رچی بسی ہوئی تھی جو ان کا ذریعہ معاش نہیں تھا، نہ ہی انہوں نے اسے روزی کا ذریعہ بنانے کا کوئی منصوبہ بنایا تھا۔
اور بنا بھی نہیں سکتے تھے ، اس لیے کہ اس زمانے میں موسیقی اور پہلوانی دونوں صرف جاگیرداروں اور رجواڑوں کی سرپرستی میں فروغ پاتی تھیں اور سلگی ایک آزاد انسان تھے جن کے لئے درباروں کے آداب سے مطابقت پیدا کرنا یقیناً مشکل تھا۔

TOPPOPULARRECENT