Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / غوطہ سے چار ہفتوں میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ لوگ بے دخل: اقوام متحدہ

غوطہ سے چار ہفتوں میں ایک لاکھ 30 ہزار سے زیادہ لوگ بے دخل: اقوام متحدہ

جنیوا 10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے شامی مشرقی علاقے غوطے سے بڑھتی ہوئی تازہ بے دخلیوں پر آج گہری تشویش ظاہر کی ہے ۔چار ہفتوں میں وہاں سے تقریباً ایک لاکھ 33 ہزار لوگ بے دخل ہو چکے ہیں اور اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسیوں کو اب تک وہاں رسائی حاصل نہیں ہوئی۔بے دخل ہونے والوں میں سے تقریبا 45 ہزار لوگ دمشق کے نواح میں آٹھ اجتماعی پناہ گاہوں میں پڑے ہیں۔غالباً اتنی ہی تعداد میں خواتین، بچے اور ضعیفوں کو سرکاری حکام کی طرف سے جانچ کے بعد پناہ گزینوں سے بری طرح بھری ان پناہ گاہوں کو چھوڑنا پڑا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT