Saturday , June 23 2018
Home / دنیا / غوطہ میں امدای قافلہ کو داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی

غوطہ میں امدای قافلہ کو داخلہ کی اجازت نہیں دی گئی

بیروت؍ جینوا، 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شام کے جنگ زدہ مشرقی غوطہ میں آج ایک طبی امدادی قافلہ داخل ہوا، جو محصور علاقے میں دو ہفتے قبل شامی حکومت کی طرف سے سب سے خونریز فوجی آپریشن شروع کئے جانے کے بعد انسانی راحت رسانی کا پہلا قافلہ ہے ، مگر اس امدادی قافلہ کو بھی شامی حکومت نے داخلہ کی اجازت نہیں دی۔ امدادی قافلہ کے ہمرا ہ جانے والے اقوام متحدہ کے ایک سینئر اہلکار نے ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ مشرقی غوطہ میں پرامن حالات میں طبی امداد پہنچانے کی رضامندی ملنے کے باوجود شہر کی کراسنگ پر انہیں بمباری اور دھماکے کی آواز سننے کو ملی۔ اقوام متحدہ کے اہلکار علی الجعفری نے کراسنگ پوائنٹ پر بتایا کہ ہمیں متاثرین کو پرامن حالات میں انسانی امداد پہنچانے کے لئے سہولت دینے کی یقینی دہانی ملنی چاہئے ۔ عالمی صحت تنظیم (ڈبلیو ایچ او) کے ایک اہلکار نے بتایا کہ شامی سرکاری حکام نے اقوام متحدہ کے طبی امدادی قافلہ سے بیشتر اہم طبی سازو سامان اور دیگر ادویات ہٹالی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT